Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ثابت ہوگیا دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں، عثمان ڈار

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

عثمان ڈار کہتے ہیں کہ عمران خان 22 سال سے کہہ رہے ہیں کہ دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بے نظیر کی سالگرہ پر کیک کاٹ کر اس کا عملی مظاہرہ کیا، اب آنے والے دنوں میں بلاول نواز شریف کی...

عثمان ڈار کہتے ہیں کہ عمران خان 22 سال سے کہہ رہے ہیں کہ دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بے نظیر کی سالگرہ پر کیک کاٹ کر اس کا عملی مظاہرہ کیا، اب آنے والے دنوں میں بلاول نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے آئیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت انہیں عوام کی جیبیں کاٹنے نہیں دے گی۔

سماء کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر مک مکا کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 22 سال سے کہہ رہے تھے یہ نورا کشتی اور مک مکا ہے، حمزہ شہباز نے بے نظیر کی سالگرہ پر کیک کاٹ کر عملی مظاہرہ کیا، آنے والے دنوں میں بلاول نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے آئیں گے، اب یہ آپس میں کیک ہی کاٹتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ملکر پہلے پاکستانیوں کی جیبیں کاٹ رہے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت اب انہں پاکستانیوں کی جیبیں نہیں کاٹنے دے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو چيلنج بھی کرديا، بولے کہ اخلاقی جرأت ہے تو وزیراعظم کے بنائے گئے پاور کمیشن کا سامنا کریں، جواب دیں اقامہ رکھ کر 20 لاکھ مہینہ مل رہا تھا ملک کا ایسا کیا بیچ رہے تھے؟، ملک کے وزیر دفاع تھے، کیا ملکی راز بیچے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ صاحب کی لیڈر شپ نے کسی سطح پر بھی منی ٹریل نہیں دی، مریم صفدر کہتی تھیں عمران کو ووٹ دو گے تو زرداری کو جائے گا، پوری قوم دیکھ رہی ہے کس طرح مریم بلاول بہن بھائی کے روپ میں سامنے آئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube