ہوم   >  پاکستان

سونے کی قیمت 80 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز

4 months ago

   

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے سے 80 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، فی اونس سونا مزید 21 ڈالر مہنگا ہوکر 1429 ڈالر کا ہوگیا۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، 6 روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ بھی 87 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 1300 روپے فی تولہ اضافے سے 80 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہونے کے بعد 69 ہزار 16 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 21 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونے کے نرخ تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح 1429 ڈالر پر پہنچ گئے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 910 روپے جبکہ 10 گرام 780 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.42 ڈالر ہوگئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں