Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Jun 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان کےعلاقے کوہلو ميں لیویز اور حساس ادارے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناديا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے بتایا کہ  ضلع کوہلو کے علاقے میوند میں پیر کو آپریشن کیا گیا،دہشت گرد اسلحہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 31 دستی بم،12 فیوز اور 9 گولے برآمد کرلیئے گئے۔ اس کے علاوہ6 اینٹی ٹینک، اینٹی وہیکل بارودی سرنگیں اور 1800 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube