جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے کرائے بڑھنے کا امکان

June 25, 2019

پنجاب حکومت کی طرف سے میٹرو بس پر سبسڈی کم کرنے اور کرایوں میں 10 روپے تک اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بجٹ میں میٹرو پرسبسڈی کم کردی ہے جس سے کرایہ بڑھانے کا خدشہ ہے۔ امکان ہے کہ  میٹرو کا ٹوکن 20 کے بجائے 30 روپے میں ملے گا۔راولپنڈی صدر سے اسلام آباد سیکرٹریٹ تک بائیس کلومیٹر طویل  ٹریک پر چلنے والی اس میٹرو بس پرروزانہ اوسطاً ڈیڑھ لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔ تفصیلات اس رپورٹ میں۔