ہوم   >  پاکستان

عدالت نے کرکٹ ٹیم میں مبینہ دھڑے بندی کیخلاف درخواست خارج کردی

6 months ago

قومی کرکٹ ٹیم میں مبینہ دھڑے بندی کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروہ بندی اور ٹیم سلیکشن کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

درخواست گزار بلال فاروقی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔

ورلڈ کپ ٹیم میں دھڑے بندی کی خبروں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے کے ساتھ اس میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں