Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کراچی پولیس کا مبینہ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارنے کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ مقابلے میں القاعدہ کے 3 دہشت گرد مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں کالعدم تنظیم کے کارندے موجود ہیں جس پر پولیس پارٹی پہنچی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک اور 2 فرار ہوگئے کی تلاش جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو خودکش جیکٹ اور اسلحہ ملا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت طلعت محمود عرف یوسف عرف عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق کالعدم القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا اور سانحہ صفورہ میں ملوث دہشت گردوں کا قریبی ساتھی تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube