Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

ہونڈا سوک، سٹی اور دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی کے بعد سوک، سٹی اور دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ایچ اے سی پی ایل کی جانب سے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سوک، سٹی اور دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے سوا 4 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جون 2019ء سے ہوگا۔

مزید جانیے : سوزوکی آلٹو 660سی سی مارکیٹ میں دستیاب ، قیمت بھی سامنے آگئی

مراسلے کے مطابق ہونڈا سوک کے ماڈل ٹربو آر ایس اور 1.8ایل، وی ٹی آئی، سی وی ٹی کی قیمتیں 4 لاکھ روپے اضافے کے بعد بالترتیب 41 لاکھ 99 ہزار روپے اور 35 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کردیں۔

ہونڈا اٹلس کارز کے مطابق 1.8ایل، وی ٹی ایس آر، سی وی ٹی کی قیمت میں سب سے زیادہ 4 لاکھ 25 ہزار روپے اضافہ کیا گیا جو اب صارفین کو 33 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 38 لاکھ 24 ہزار روپے میں ملے گی، 1.3ایل ایم ٹی اور 1.3ایل اے ٹی کی قیمتیں 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے کے بعد بالترتیب 21 لاکھ 79 ہزار اور 23 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

ہونڈا سٹی 1.5ایل ایسپائر ایم ٹی کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے اضافے کے بعد 23 لاکھ 94 ہزار روپے اور ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر اے ٹی 2 لاکھ 80 ہزار روپے اضافے سے 25 لاکھ 54 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سوزوکی نے نئی آلٹو 660 سی سی کی خصوصیات اور قیمتوں کا اعلان کردیا

ہونڈا اٹلس نے اپنے ماڈل بی آر وی ایم ٹی، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر ایس سی وی ٹی کی قیمتوں میں بھی 3 لاکھ 5 ہزار روپے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube