ہوم   >  پاکستان

ملاکنڈ ڈویژن میں پلاسٹگ بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن، 66 فیکٹریاں، دکانیں سیل

4 months ago

خیبر پختونخوا میں پلاسٹگ شاپنگ بیگ پر پابندی کے بعد صوبے بھر میں ماحول دشمن شاپرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 66 فیکٹریوں اور دکانوں کو سیل کردیا اور ان سے برآمد 8 ہزار 500 کلو گرام پلاسٹک بیگز تلف کردیے گئے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں شاپرز بنانے والی فیکٹریوں اور ہول سیل ڈیلرز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ضلع سوات میں 8 جبکہ لوئر دیر اور ملاکنڈ میں تین پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کو بند کرکے انہیں تالے لگا دئیے گئے ہیں۔

کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تمام وادیاں پُرفضا اور سیاحتی مقامات ہیں۔ اسلئے ماحول کو نقصان پہنچانے والے پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ریاض خان محسود نے کارخانوں کے مالکان اور ہول سیل ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ اب ڈی گریڈ ایبل ماحول دوست شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال کو رواج دیں جو حفظانِ صحت کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی نقصان دہ نہیں ہیں۔

انہوں نے ملک کے دیگر شہروں سے ملاکنڈ ڈویژن کا رخ کرنے والے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال نہ کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں