ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس

4 months ago

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کو نوٹس حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کے دوران حلقے کا دورہ کرنے پر ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انتخابی امیدوار عبدالباری پتافی نے وزیراعظم کے خلاف شکایت کی تھی ۔

عمران خان نے 16 جون کو گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

علی محمد خان مہر کی وفات کے باعث خالی ہونے والی حلقہ این اے 205 گھوٹکی کی اس نشست پر 18 جولائی 2019 کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کےبعد وزیراعظم، گورنر، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں