ہوم   >  پاکستان

بھارت نے پاکستان سے ازسرنو مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

4 months ago

قیام امن کیلئے پاکستان کی پیشکش پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے اور بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے عمران خان اور شاہ محمود کو جوابی خط تحریر کیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو کشمیر سمیت دہشتگردی اور دیگر تمام...




قیام امن کیلئے پاکستان کی پیشکش پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے اور بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے عمران خان اور شاہ محمود کو جوابی خط تحریر کیا ہے۔


پاکستان نے بھارت کو کشمیر سمیت دہشتگردی اور دیگر تمام مسائل پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے دونوں خطوط وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب میں لکھے گئے ہیں۔


بھارتی خط کا متن ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے،بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔


خط کے متن میں درج ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں دہشت گردی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے۔خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جلد اپنے بھارتی ہم منصبوں کے خطوط کا جواب دیں گے۔ بھارت کی جانب سے دونوں خطوط باضابطہ سفارتی چینلز کے ذریعے پاکستان کو منگل کے روز موصول ہوئے۔



پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بھارتی ہم منصب کے نام خطوط


 آٹھ جون کو اپنے خط میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، جس کیلئے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے۔


عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امن اور استحکام سے ہی خطے میں ترقی آسکتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے یہ بھی واضح کیا  کہ غربت اور دیگر مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے، خطے کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کا احترام اور مل کر کام کرنا ہوگا، اسلام آباد کے اقدامات سے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہی نہیں،اس کیلئے عملاً کوشاں بھی ہے۔


دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے بھی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو مبارکباد دی تھی اور ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی۔ شاہ محمود قریشی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پاکستان پورے خطے کی ترقی چاہتا ہے، مودی سرکار امن کی جانب آئے، تاکہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بیٹھ کر بات کی جائے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں