ہوم   >  پاکستان

پارکس میں جلسوں، جرگوں سے تنگ شہری پولیس کے پاس پہنچ گئے

4 months ago

پشاور کے علاقہ حيات آباد کے رہائشیوں نے پارکوں میں سیاسی اجتماعات سے پریشان ہوکر پولیس کو شکایت کردی جس پر پولیس نے اجتماعات پر پابندی کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کرلیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز پارکوں میں سیاسی اجتماعات اور جرگے منعقد ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے...




پشاور کے علاقہ حيات آباد کے رہائشیوں نے پارکوں میں سیاسی اجتماعات سے پریشان ہوکر پولیس کو شکایت کردی جس پر پولیس نے اجتماعات پر پابندی کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رابطہ کرلیا۔


شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز پارکوں میں سیاسی اجتماعات اور جرگے منعقد ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے تفریح کے مواقع کم ہوگئے ہیں اور یہ آس پاس کے رہائشیوں کیلئے اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔


پولیس نے شہریوں کی شکایت پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط ارسال کرتے ہوئے فیملی پارکس میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی سفارش کردی ہے۔


پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پارکوں میں عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائے گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں