Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

برطانیہ پاکستان سے سیاسی حوالگی کا معاہدہ نہیں کرے گا، برطانوی وزیر خارجہ

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

لندن ميں برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کی پاکستان کے وزيرخارجہ شاہ محمود قريشي سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بات چیت آگے بڑھي ہے تاہم برطانیہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سیاسی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حوالگی معاہدے کاغلط استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ برطانیہ نے وعدہ کیا ہے وہ پاکستان کو گرے لسٹ سےنکالنے میں مدد کرے گا۔

اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے ایم او یو پردستخط ہوگئے، شہزاد اکبر کا انکشاف

گزشتہ برس دسمبر میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ دوبارہ ہوگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے جیلوں میں قید سزا یافتہ مجرمان کا تبادلہ ہوسکے گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصي برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا تھا کہ اسحاق ڈار کي حوالگي کے ليے برطانیہ سے ايم او يو پردستخط ہوگئے ہيں۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ کا شواہد دینے سے انکار

شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جلد عوام کے سامنے پيش کيا جائے گا، ملزمان حوالگي کے نوٹ پردستخط ہونا باقي ہيں جس کے بعد اسحاق ڈارکو وہاں کے مجسٹريٹ کے سامنے پيش کيا جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ کو وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرتےہوئے انٹرپول کو بھی درخواست دی گئی تھی ۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube