Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | and - Posted: Jun 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA | and
Posted: Jun 18, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی  میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں مغربی علاقوں سے آنے والی  21کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع تربت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، کوئٹہ میں 34، سبی 43، خاران 40، زیارت 24، ژوب 32، نوشکی میں درجہ حرارت 36 جبکہ گوادر اور لورالائی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھںٹے کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube