Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں مزید اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگيا، نیب نے ایل این جی اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری کو انویسٹي گیشن میں تبدیل کر دیا، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بدعنوانی کے تین نئے ریفرنس دائر کرنے کی بھی منطوری دے دی گئی۔ چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگيا، نیب نے ایل این جی اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری کو انویسٹي گیشن میں تبدیل کر دیا، ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بدعنوانی کے تین نئے ریفرنس دائر کرنے کی بھی منطوری دے دی گئی۔

چئیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے جہاں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف دونوں انکوائریاں ، انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس میں بلٹ پروف گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہوگی ۔

بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نواز شریف پہلے ہی نیب کے ریڈار پر ہیں تفتیشی ٹیم میاں صاحب کا بیان قلمبند بھی کر چکی ۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں مجوعی طور پر 8 انویسٹیگیشنز،6 انکوائریز اور بدعنوانی کے 3نئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کے خلاف 454غیر قانونی بھرتیاں کرکے خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو جاوید پرویز اور این ٹی ڈی سی کے سی ای او طارق قاضی کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نیب چیف جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب افسران کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے اور میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ان کی ترجیح ہے ۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube