Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر نیب سے جواب طلب

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لارنڈنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت عاليہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے پارک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کروانا چاہتے ہیں؟، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ ضمانت کے فیصلے پر درخواست گزار کا عدالت میں ہونا لازمی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر نیب جواب جمع کرائے، پھر عدالت معاملے کو دیکھ لے گی، ہوسکتا ہے کہ ہم آصف زرداری کو حاضری سے استثنیٰ دے دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ 21 جون کو آصف زرداری کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہورہا ہے، اگر جسمانی ریمانڈ میں توسیع ہوگئی تو پھر نیب پیش کریگی ورنہ دوسری صورت میں جیل حکام کی ذمہ داری ہوگی۔

عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جون تک جواب طلب کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube