انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

June 17, 2019

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 1.16 روپے اضافے سے 157 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یکم جون سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 9.8 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بیرونی قرض میں 953 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے کا ہوگیا

جمعہ 14 جون کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 155.85 روپے تھی۔

عید الفطر سے قبل ڈالر 147.9 پر موجود تھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 20۔2019 پیش کیے جانے کے بعد سے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوکر 156.80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کےلیے ورلڈ بینک 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کر چکا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔