ہوم   >  پاکستان

قوم دعاؤں میں مصروف،عمران خان ٹیم کو ریلو کٹے کہتے ہیں، مریم اورنگزیب

4 months ago

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ٹیم کے لیے دعاؤں میں مصروف ہے مگر عمران خان کھلاڑیوں کو ریلو کٹے قرار دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلائیں۔ پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے اس مشورے کو کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پوری قوم ٹیم کیلئے دعائیں دے رہی ہے۔ دوسری جانب ’نالائق اعظم‘ کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہہ ان کا مورال ڈاؤن کرنے میں مصروف ہے۔ کرکٹ ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی قوم کا فخر ہے اور انشا اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے حوصلے بڑھائے جاتے ہیں، حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی ہے۔ عمران صاحب آپ کو کتنی دفعہ مفت مشورہ دیا ہے کہ آپ چُپ رہا کریں۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کے بجائے پہلے عمران خان کے دماغی معائنے کیلئے کمیشن بنانے کو ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بالروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے کیوں کہ ‘ریلو کٹے‘ دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیرئیر شروع کیا تو لگتا تھا  70 فیصد کامیابی ٹیلنٹ جبکہ تیس فیصد دماغ سے ملتی ہے مگر جب کرکٹ کیرئیر کا اختتام ہوا تو تناسب ففٹی ففٹی تھا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج میں گواسکر سے اتفاق کرتا ہوں کہ کھیل کیلئے ساٹھ فیصد دماغ چالیس فیصد ٹیلنٹ ضروری ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں