پاک بھارت میچ ، وزیر اعظم عمران خان کا قومی ٹیم کو مشورہ

June 15, 2019

پاک بھارت میچ ہر جگہ موضوع بحث بنا ہوا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے شاہینوں کو کل دلیری سے کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

کرکٹ کے بڑے ایونٹ کا بڑا ٹاکرا کل برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں ہوگا جہاں موسم سرد تو ہے لیکن ہائی ولٹیج میچ کی گرمی پوری دنیا میں محسوس کی جارہی ہے ۔

انیس سوبانوے کے ورلڈ کپ کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا ۔انہوں نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو دلیری دکھانا ہوگی۔ کھلاڑیوں کو چاہیے ہار کو ڈر بھول کر دلیری سے اپنا کھیل کھیلیں۔

مانچسٹر کا اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے لیے تیار ہے جبکہ کروڑوں شائقین اس میچ کے انتظار میں ہیں۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان نے بھارت کو کبھی شکست نہیں دی۔ دونوں ٹیمیں 6 بار مدمقابل آئیں مگر پاکستان فتح سے ہمکنار نہ ہوسکا۔

موجودہ ورلڈکپ میں پاکستان کے چار میچز کے بعد صرف تین پوائنٹس ہیں اورپوائنٹس ٹیبل پر آٹھواں نمبر ہے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 20 July | 11 AM | ہیڈلائنز
20 July | 11 AM | ہیڈلائنز

July 20, 2019 11:20 am

 20 July | 10 AM | ہیڈلائنز
20 July | 10 AM | ہیڈلائنز

July 20, 2019 10:23 am

 20 July | 9 AM | ہیڈلائنز
20 July | 9 AM | ہیڈلائنز

July 20, 2019 9:15 am

 20 July | 12 AM | ہیڈلائنز
20 July | 12 AM | ہیڈلائنز

July 20, 2019 12:21 am

 19 July | 11 PM | ہیڈلائنز
19 July | 11 PM | ہیڈلائنز

July 19, 2019 11:22 pm

 19 July | 10 PM | ہیڈلائنز
19 July | 10 PM | ہیڈلائنز

July 19, 2019 10:20 pm