ہوم   > Latest

ایوان صدر کیلئے طوطوں کے پنجرے کا ٹینڈر واپس لینے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2019 | Last Updated: 12 months ago

 

ایوان صدرکے چڑیا گھرمیں طوطوں کے پنجرے کی تنصیب کیلئےاشتہار سے متعلق سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد صدرمملکت عارف نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کو ٹینڈر فوری واپس لینے کی ہدایت کردی۔

ترجمان ایوان صدرکےمطابق صدر عارف علوی نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پنجرے کی تنصیب کا اشتہارفوری واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اشتہارکےاجراکی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

ایوان صدرکے ترجمان کےمطابق سی ڈی اے نے ٹینڈرمجاز اتھارٹی کی منظوری کےبغیرجاری کردیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی نظرانداز کرتے ہوئے گزشتہ روز ایوان صدرکے چڑیا گھر میں 19 لاکھ 48 ہزار روپے میں طوطوں کے پنجرے بنانے کے لیے ٹینڈرجاری کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube