ہوم   >  پاکستان

قوم کی امیدیں ہمارے ساتھ ہیں،آئندہ نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے،عمران اسماعیل

6 months ago

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو قرضوں سے نکالنا ہے یا پھر اسی حال میں رہنا ہے،اس قوم کی ہمارے ساتھ امیدیں ہیں، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔ پچیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب میں گورنر سندھ مہمان خصوصی تھے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ...

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو قرضوں سے نکالنا ہے یا پھر اسی حال میں رہنا ہے،اس قوم کی ہمارے ساتھ امیدیں ہیں، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔

پچیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب میں گورنر سندھ مہمان خصوصی تھے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں 50 افسران نے کورس مکمل کرلیا۔ کورس مکمل کرنے والے 19 ویں گریڈ کے افسران 20 ویں گریڈ پر ترقی حاصل کرسکیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیشنل انسٹیوٹ آف مینیجمنٹ کے پاسنگ گروپ سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے مختلف مرحلے ہوتے ہیں جس میں کبھی جسمانی طاقت، کبھی پاور پر ناز ہوتا ہے، زندگی میں مختلف فیصلے کرنے پڑتے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو قرضوں سے نکالنا ہے یا پھر اسی حال میں رہنا ہے،اس قوم کی ہمارے ساتھ امیدیں ہیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے، اس منصب کا استعمال ایمانداری سے کرنا ہے اور غریبوں کا خیال رکھنا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بھی کرپشن کہ خاتمے کی بات کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں