سندھ کابينہ نے پولیس ایکٹ دوہزار دو دوبارہ منظور کرليا

June 12, 2019

سندھ کابینہ نے پولیس ایکٹ دوہزار دو دوبارہ منظور کرلیا، اب پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کی مشاورت سے ہو سکیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پولیس ایکٹ دوہزار دو دوبارہ منظور کیا گیا ۔

کابینہ کے مطابق پولیس آرڈر دوہزاردو میں پولیس کے اختیارات پر کوئی قدغن نہیں لگا رہا، پولیس ایکٹ دوہزار دو کی منظوری کے بعد اب پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کی مشاورت سے ہی ہو سکیں گے ۔

دوران اجلاس سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس کی پولیس آرڈرپر آبزرویشن بھی سنی ۔ جبکہ گورنرسندھ کی آبزرویشن پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔