Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بلاول بھٹو نے ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے کا مطالبہ کردیا

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago

چيئرمين پيپلزپارٹي بلاول بھٹو زرداري نے ايک بار پھر اسپيکر قومي اسمبلي کے استعفے کا مطالبہ کرديا، ٹوئيٹر پيغام ميں کہا بزدل وزیراعظم میری ایک تقریر بھی برداشت نہیں کرسکتا، آصف زرداری کا پروڈکشن آرڈر جاري نہ کرنا نئي گراوٹ ہے۔

بلاول بھٹو زرداري پي ٹي آئي پر برہم ہوگئے ٹوئيٹر پر تنقيدي پيغامات کي بھرمار کردي، بلاول نے کہا بزدل وزیراعظم میری ایک تقریر بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ پارليماني ليڈروں کو ايوان ميں بولنے نہ دينا اور زرداري کے پروڈکشن آرڈر جاري نہ کرنا نئي گراوٹ ہے اسپیکرکو استعفا دینا چاہيے۔

اس سے قبل ٹوئيٹ ميں کہا کہ جمہوري قيادت قيد ہے ليکن کالعدم تنظيموں کے افراد، گڈ طالبان اور دہشت گردوں کے سہولت کار وزرا آزادانہ پھر رہے ہيں۔

بلاول زرداري نے يہ بھي کہا کہ عمران خان نے آدھي رات کو خوفزدہ ہوکر قوم سے خطاب کيا ، ڈر ہے آئي ايم ايف سے بجٹ منظور نہ ہوا تو حکومت گرجائے گي بجٹ معاشی خود کشی ہے۔۔۔ منظورنہیں ہونے ديں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ پيش کيا گيا مگر وزيراعظم ايوان ميں رقص کررہے تھے۔ تاريخ گواہ رہے گي کہ معيشت جل رہي تھي اور عمران خان رقص کررہے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube