بانی ایم کیوایم الطاف حسین ضمانت پررہا

June 12, 2019

لندن میں گرفتار ہونے والے بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو ضمانت پررہا کردیا گیا ۔

 گزشتہ روز اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو لندن میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لندن پولیس نے ناکافی ثبوت کی بنا پر انہیں رہا کردیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم کو ناکافی ثبوت کی بناپررہاکیاگیا تاہم کیس کی تحقیقات جاری رہیں گی۔

لندن پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ہمارے افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں تھے ۔

بانی متحدہ کو لندن میں منگل کی صبح حراست میں لیا گیا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

چھاپے میں درجن بھر سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیم کئی گھنٹوں سے ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔

الطاف حسین پر الزام تھا کہ انھوں نے 22 اگست کو پاکستان کے خلاف بذریعہ ٹیلی فون کراچی پریس کلب پر تقریر کی تھی۔ ان پر اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کو فسادات کے لیے اکسانے کا بھی الزام ہے۔ انھیں سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تحت گرفتار کیا گیا۔