کل رات نیا پاکستان بننے لگا تھاکہ اچانک کسی نے آواز بند کردی، مریم نواز

June 12, 2019

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتا ہے پہلی اورآخری مرتبہ اقتدارمیں آئے ہیں، عمران خان کو صرف گو نہیں کرنا،گھرتک چھوڑ کرآنا ہے۔ 

ظفروال میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود شرکت پرعوام کو سلام پیش کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں ن لیگ دورمیں دہشت گردی اورمہنگائی تھی یانہیں؟عمران خان کو پتا ہے پہلی اورآخری مرتبہ اقتدارمیں آئے ہیں، وہ عوام کو مشکل  میں ڈال کرلندن فرار ہوجائے گا۔

اچانک کیا ہوا کہ تیزی سےترقی کرتاملک تیزی سےنیچے آنے لگا، ن لیگ کی حکومت تھی توملک اوپرجارہا تھا،بجلی کے منصوبے لگ رہے تھے،دہشت گردی ختم ہورہی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ کل رات نیا پاکستان بننے لگا تھاکہ اچانک کسی نے آواز بند کردی، ملک میں ٹوٹی پھوٹی جمہوریت موجود ہے، ملک میں اگرکچھ موجود نہیں تو وہ نوازشریف کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کوئی کاروباریانوکری نہیں کی، میاں نوازشریف کاوالدخاندانی کاروباری شخص تھا، کیانیب میں اتنی جرت ہے وہ عمران خان پرآمدن سے زائد کا مقدمہ بنائے۔

مریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کا گھر بغیر این اوسی کےتعمیرہوا، 3 سوکینال کے گھرمیں رہنےوالاایک لاکھ روپےٹیکس دیتاہے، غریب کی جھونپڑی کوتجاوزات کےنام پرگرادیاجاتاہے، کسی میں ہمت نہیں کہ وہ غیرقانونی گھرگرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف گو نہیں کرنا،گھرتک چھوڑ کرآنا ہے،غریب بجلی،گیس کےبل بھرےگایاروٹی کھائےگا؟ دوسروں کےپیسوں پرپلنےوالوں کومہنگائی کااحساس نہیں ۔