Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

وزیراعظم کے خطاب سے قبل شہلا رضا کی طنزیہ ٹویٹ

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں عوام کو بجٹ سے ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا کہیں گے۔

اپنی ٹویٹ میں شہلا رضا نے کچھ یوں طنز کیا کہ، ’’وزیراعظم قوم سے 9:15 پر خطاب کریں گے۔ پاکستانیوں، بجٹ آپ تک پہنچ گیا، اس میں 770 ارب کے ٹیکس ہیں، اس پر اپوزیشن کہے گی کہ مہنگائی بڑھے گی، مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے، یقین دلاتا ہوں کہ غریبوں پر اس کا اثر نہیں ہوگا، اب صرف دو سال کی بات ہے، دو بجٹ اور ایسے آگئے تو ملک میں ایک بھی غریب نہیں رہے گا۔

پی پی رہنما نے حکومت کی جانب سے بجٹ کو ’’عوام دشمن بجٹ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست گالی نامہ اور بجٹ ٹیکس نامہ ہے۔

پی ٹی آئی کا 7،036 ارب روپے حجم کا پہلا مکمل بجٹ پیش،اپوزیشن کا بھرپور احتجاج

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 20۔2019 پیش کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube