ہوم   >  پاکستان

سگریٹ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ، بابر عطا کی تصدیق

3 months ago

  وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابرعطا نے تصدیق کی ہے کہ سگريٹ اورکولڈ ڈرنکس پر ہيلتھ ٹيکس لگے گا۔ سما سے بات کرتے ہوئے بابر عطا نے بتایا کہ 20 روپے والے سگریٹ کے  پیکٹ پر10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرليا گيا ہے۔ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد...





 

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابرعطا نے تصدیق کی ہے کہ سگريٹ اورکولڈ ڈرنکس پر ہيلتھ ٹيکس لگے گا۔


سما سے بات کرتے ہوئے بابر عطا نے بتایا کہ 20 روپے والے سگریٹ کے  پیکٹ پر10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرليا گيا ہے۔ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا، ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان بجٹ میں ہوگا ۔



تنخواہ دار طبقہ پر مزید ٹیکس بوجھ ڈالنے کی تیاریاں


بابر عطا نے بتایا کہ حاصل ہونے والا ٹیکس صحت کارڈ کے ذریعےغریبوں پرخرچ ہوگا،اس ٹيکس سے اضافی 50 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے سگریٹ پر ٹیکس لگارہے ہیں، موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں