ہوم   >  پاکستان

خاتون مسافر نے طیارے کا اچانک دروازہ کھول دیا، پرواز تاخیر کا شکار

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 7 months ago

اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو دو کا دروازہ اچانک کھلنے سے طیارے کی سلائیڈنگ کھل گئی، پرواز کي روانگي میں سات گھنٹے سے زائد تاخیرکا سامنا کرنا پڑا۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد طيارہ پارکنگ پر کھڑا تھا کہ سیٹ نمبرایل5پربیٹھی خاتون مسافر نے طیارے کا اچانک دروازہ کھول دیا، جس کی وجہ سے بوئنگ777طیارے کی سلائیڈنگ کھل گئی، مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کو سات گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا پڑا۔

ترجمان پي آئي اے نے بتايا کہ جمعہ کی رات مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پي کے سات سودومیں تاخیرکی وجہ ایک مسافر کی جانب سے ایمرجنسی دروازے کو کھولنا تھا ۔

طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے کو تقریباً چالیس مسافروں کو سامان سمیت پرواز سے اتارنا پڑا، جس کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان نے بتايا کہ اتارے جانے والے مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کی گئی اور ان کو اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔

تاہم سي اي او پي آئي اے ائر مارشل ارشد ملک نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube