ہوم   >  پاکستان

معروف ادیب، ڈرامہ نگار، اداکار ڈاکٹر انور سجاد سپرد خاک

3 months ago

ممتاز ڈرامہ نگار، مصنف اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کو لاہور ميں سپرد خاک کرديا گيا، وہ گزشتہ روز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ معروف ادیب، دانشور، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف ميں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گيا تھا۔...



ممتاز ڈرامہ نگار، مصنف اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کو لاہور ميں سپرد خاک کرديا گيا، وہ گزشتہ روز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔


معروف ادیب، دانشور، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف ميں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گيا تھا۔


ڈاکٹر انور سجاد کی نماز جنازہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ميں ادا کی گئی، جس ميں عزيز و اقارب سميت ٹیلی ويژن انڈسٹری کی معروف شخصيات نے شرکت کی، مرحوم کی تدفين میانی صاحب قبرستان ميں کی گئی ہے۔


ڈاکٹر انور سجاد نے نا صرف ڈرامے لکھے بلکہ اسکرين پر اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، مرحوم نے اپنی زندگی ميں 13 کتابيں بھی لکھيں، جن ميں خوشيوں کا باغ، نيلی نوٹ بک اور ہوا کے دوش پر شامل ہيں۔


ڈاکٹر انور سجاد طويل عرصے سے بيمار تھے، مرحوم نے سوگوران ميں بيوہ اور ايک بيٹی کو چھوڑا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں