Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ہرنائی ميں دہشتگردوں کا ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ، دو سپاہی شہید

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بلوچستان کے علاقے ہرنائي ميں دہشتگردوں نے ايف سي کي پٹرولنگ ٹيم پر حملہ کردیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سپاہي يار محمد اور مہتاب خان جام شہادت نوش کرگئے ۔

ہرنائي ميں ایف سی کی پٹرولنگ ٹيم عیدالفطر کے دوسرے دن معمول کے گشت پر تھي کہ حملہ آوروں نے چھپ کر فائرنگ کردي۔

آئي ايس پي آر کے مطابق فائرنگ سے 2اہلکارشہید ہوئے، شہدا میں سپاہی یارمحمد اورمہتاب خان شامل ہیں ، 23 سالہ یارمحمد کا تعلق سبی کے علاقہ کچھ سے تھا جبکہ 19 سالہ مہتاب خان لکی مروت کے رہائشي تھے۔

دہشتگردوں کي بزدلانہ کارروائي کے بعد علاقے ميں سيکورٹي سخت کردی گئی جبکہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube