Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

بھارت یاد رکھے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا، ترجمان پاک فوج

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کا ’جعلی میڈیا‘ ہمارے دفاعی بجٹ پر اپنی مرضی کے تجزیے کر رہا ہے مگر ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا تھا۔

رواں سال فروری میں مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں بھارتی خصوصی فورس کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کیا جس میں چند درختوں کو نقصان پہنچا۔

اس کے اگلے دن 27 فروری پاکستان ایئرفورس نے لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بھارتی طیارے کو مارا گرایا اور اس کے پائلٹ ابے نندن کو گرفتار کیا جسے بعد میں ’جذبہ خیر سگالی‘ کے تحت بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر،آرمی چیف کی جوانوں کیساتھ لائن آف کنٹرول پر نماز کی ادائیگی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے اس واقعہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 27  فروری کو يہی فوج تھی اور اس کا يہی بجٹ تھا۔ ملک کے دفاع میں بجٹ اہم نہیں۔ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ميں جواب دينے کی بھرپور اور مکمل صلاحيت موجود ہے۔

ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کون سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دفاعی بجٹ پر کیا تبصرہ کیا ہے مگر گزشتہ روز آصف غفور نے ٹوئٹ میں ہی اعلان کیا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ٹوئیٹ کے بعد ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کے اس اقدام کی تعریف کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube