Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کوئٹہ، سخت سیکیورٹی میں 258 مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Jun 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو: آن لائن

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 258 مقامات پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن کی سیکیورٹی پر 17 سو سے زائد اہلکار تعینات تھے جبکہ  75 عید گاہوں پر موبائل اور ایگل اسکواڈ کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

محکمہ داخلہ کے بعد کوئٹہ میں عید کا مرکزی اجتماع عید گاہ طوغی روڈ پر ہوا جہاں نماز عید کی امامت صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے کی اور اس اجتماع کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

اس کے  علاوہ کوئٹہ میں 258 مقامات پر نماز عید ادا کی گئی۔ ان مقامت پر سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 1761 اہلکار تعینات تھے اور ایف سی کی نفری اس کے علاوہ تھی۔

علاوہ ازیں 75 عید گاہوں پر موبائل اور ایگل اسکواڈ کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube