Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ملک بھر میں عوام کو موسمیات کے دفاتر آکر چاند دیکھنے کی دعوت

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

عیدین اور رمضان سمیت دیگر اہم مواقع پر چاند دیکھنے کی ذمہ داری شروع سے رویت ہلال کمیٹی کی رہی ہے مگر اس بات وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یہ ذمہ داری ’مولویوں‘ سے واپس لینے کی ٹھان رکھی ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے عوام کو دعوت دی ہے کہ ملک بھر قائم محکمہ موسمیات کے دفاتر میں آکر خود ہی چاند کا نظارہ کرلیں تاکہ آپ کو سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد حاصل ہوجائے۔

 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں قائم محکمہ موسمیات کے دفاتر کی لسٹ بھی شیئر کی ہے۔ عوام اپنے قریب ترین دفتر میں جاکر جدید آلات سے چاند دیکھنے کا نظارہ انجوائے کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں رمضان اور عیدوں کا 5 سالہ کیلنڈر بھی جاری کیا تھا اور ساتھ ہی 5 جون کو عیدالفطر کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube