Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

نیب کے دو کیسز میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

لاہور ہائي کورٹ نے نيب کے دو کيسز ميں حمزہ شہباز کي عبوري ضمانت ميں 11 جون تک توسيع کر دی، جبکہ صاف پاني کيس ميں نيب کے گرفتار نہ کرنے کے جواب پر معاملہ نمٹا ديا گيا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علي اکبر کي سربراہي ميں دو رکني بنچ نے کيس کي...

لاہور ہائي کورٹ نے نيب کے دو کيسز ميں حمزہ شہباز کي عبوري ضمانت ميں 11 جون تک توسيع کر دی، جبکہ صاف پاني کيس ميں نيب کے گرفتار نہ کرنے کے جواب پر معاملہ نمٹا ديا گيا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علي اکبر کي سربراہي ميں دو رکني بنچ نے کيس کي سماعت کی۔

حمزہ شہباز کے وکيل نے کہا کہ سینیئر وکيل سلمان بٹ چھٹي پر ہيں لہذٰا سماعت ملتوي کي جائے۔ فاضل جج نے ريمارکس ديئے کہ ضمانت قبل از گرفتاري کا کيس ہے جس کو کافي عرصہ ہوگيا ہے۔

وکيل صفائي نے بتايا کہ صرف چیئرمين نيب کے انٹرويو پر اعتراض اٹھايا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت ميں توسيع کر دی۔

اس سے پہلے سماعت کے دوران نيب وکيل نے بيان ديا کہ صاف پاني کيس ميں گرفتاري کي ضرورت نہيں جس پر کيس نمٹا ديا گيا۔

حمزہ شہباز کي آمد پر ن ليگ کے کارکنان بھي بڑي تعداد ميں عدالت موجود رہے۔

آئندہ سماعت پر آمدن سے زائد اثاثوں، مبينہ مني لانڈرنگ کيس اور رمضان شوگر ملز کيس ميں ضمانت کي درخواست پر بحث ہوگي۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube