ہوم   >  پاکستان

اس رمضان یہ 5 شربت بنائیں، گرمی دور بھگائیں

4 months ago


ماہ رمضان میں گرمی کو ہرانے اور روزے میں ترو تازہ رہنے کیلئے مرغن غذاؤں کے بجائے صحت مند غذا اور فرحت بخش مشروبات آپ کے بہترین دوست ہیں۔ اس رمضان گرمی کے توڑ کیلئے پانچ آسان مشروبات گھر پرباآسانی بنائیں اور فرحت پائیں۔

 

شربت بادام

 

almond

شربت بادام پیاس بھجانے کے ساتھ ساتھ آپ کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ اسے بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ دودھ میں حسب پسند بھیگے اور چھلے ہوئے بادام ،چٹکی بھرزعفران، سبز الائچی کے دانے اور حسب زائقہ چینی ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔ مزیدار شربت تیار ہے۔

 

تربوز کا شربت

watermelon juice

موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے تربوز بہترین پھل ہے۔ تربوز کے شربت کا ایک گلاس آپ کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ تربوز کاٹ کر بیج الگ کر لیں ۔ گرائنڈر میں تربوز کے ٹکڑے، تھوڑی چینی، حسب پسند نمک، لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائنڈ کرلیں۔ مزیدار تربوز شربت تیار ہے۔

 

 

کیلے کا شربت

banana shake

جسم کو طاقت دینے کے لیے کیلے کا شیک بہترین ہے۔ رمضان میں یہ آپ کی توانائی بحال رکھتا ہے۔ بنانا شیک میں بھرپور وٹامنز،منرلزاور ضروری چکنائی پائی جاتی ہے۔ دودھ اور کیلے کا یہ مکسچر سستی بھگانے کے ساتھ ساتھ جسم کی کھوئی ہوئی توانائی بحال کرتا ہے۔

 

 

ہنی واٹرشیک

honey water

شہد کو پانی کے ساتھ ملا کر پینا توانائی کے علاوہ جسم کی اضافی چکنائی کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اسے تیار کرنا نہایت آسان ہے۔ نیم گرم پانی میں حسب پسند شہد ملائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں برف ملائیں۔ آپ کا ہنی شیک تیار ہے۔

املی اور آلو بخارے کا شربت

imli

ماہ رمضان میں گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے جھلستی گرمی کا مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ اس موسم میں جسم میں آسانی سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے مگر اس حیرت انگیز مشروب کا صرف ایک گلاس منٹوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ آسان اجزائے ترکیبی کے ساتھ اسے نہایت آسانی سے گھر میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔

ہم وزن املی اور خشک آلو بخارے کو رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں ، صبح گودا نچوڑ کر گٹھلیاں الگ کر لیں ۔ کڑاہی میں یہ پانی اور گودا ڈالیں اورحسب پسند چینی ڈال کر پکا لیں۔ پھر اس محلول کو چھان لیں۔ جگ میں حسب ضرورت شربت ، پانی اور برف ڈالیں،  آپ کا فرحت بخش مشروب تیار ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں