Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ کا شواہد دینے سے انکار

SAMAA | - Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزائے موت کی دفعات برطانیہ کی جانب سے شواہد ملنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں، برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کو جوابی خط میں لال جھنڈی دکھا دی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کو برطانیہ سے شواہد کے حصول میں ایک بار...

 

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزائے موت کی دفعات برطانیہ کی جانب سے شواہد ملنے کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں، برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کو جوابی خط میں لال جھنڈی دکھا دی۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کو برطانیہ سے شواہد کے حصول میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا ہے، کیس میں سزائے موت کی دفعات برطانوی شواہد کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔

برطانوی حکام کا مؤقف ہے کہ سزائے موت کے کیس میں کسی ملک کو شواہد نہیں دے سکتے۔

ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے ذریعے برطانیہ کو خط لکھ کر کیس سے متعلق شواہد مانگے تھے، برطانوی حکومت نے جوابی خط میں لکھا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کی سزا کی نوعیت بتائی جائے۔

ایف آئی اے کو اب بھی برطانیہ سے عمران فاروق کیس کے شواہد جلد ملنے کی اُمید ہے۔ حکام کے مطابق شواہد کے حصول کیلئے برطانیہ سے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر دو افراد نے اینٹوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube