عمران خان اور اشرف غنی کی ملاقات، افغان امن عمل پر بات چیت

SAMAA | - Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کيا گيا۔

سعودی عرب کے شہر رياض دو روزہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن و مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستانی عزم کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلئے بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

مزید جانیے : وزیراعظم نے بشری بی بی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شیڈول دورۂ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی، معاشی کے ساتھ ساتھ عوام کی عوام کی سطح پر تعلقات کیلئے اہم موقع ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں سمیں وسیع پیمانے پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

عمران خان اور عبدالفتاح السیسی نے دو طرفہ سیاسی رابطوں اور تبادلوں کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube