Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کوئٹہ میں امام بارگاہ پر حملے کا مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

SAMAA | - Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: May 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ میں امام بارگاہ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء کو موصول ہو گئی ہے حملے جبکہ شہر میں جمعتہ الوداع کی مناسبت سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصر العزاء پر حملے کی سی سی ٹی وی سماء کو موصول ہو گئی ہے۔ سی سی ٹٰی وی کے مطابق حملہ آور7 بج کر 49 منٹ پر لڑکی کے بھیس میں امام بارگاہ کے اندر داخلے کی کوشش کرتا ہے۔ پولیس اہلکار اسے مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کرتا ہے تو خود کش حملہ آور پولیس پر دستی بم پھینکتا ہے تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا جاتا ہے۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

امام بارگاہ ناصر العزاء پر دستی بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

امام بارگاہ پر حملے کے بعد سیکورٹی کے مزید سخت انتظامات کئے گئے ہی۔ جمعتہ الوداع کی مناسبت سے شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ مساجد امام بارگاہوں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے پانچ ہزار اہلکار تعینات کئےگئے۔

ایف سی کی بھاری نفری بھی سیکورٹی کے لئے تعینات ہے۔ شہر میں پولیس اور ایف سی کا مشرکہ گشت بھی جاری ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوم القدس کی ریلیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube