Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم کی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری

SAMAA | - Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ روسول پر حاضری دی، مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کئے وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کا باسعادت آغاز ہوگیا وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی ، عمران خان کیلئے سعودی حکام نے روضہ رسول کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے انہوں نے مسجد نبوی میں نماز عصر پڑھی ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے ۔

وزیر اعظم کی سرکاری دورے کے دوران اب جدہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔

عمران خان مکہ مکرمہ میں 14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے اجلاس جمعہ کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی سربراہی میں ہوگا ۔

او آئی سی اجلاس کا مقصد امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر یکساں مؤقف اپنانا ہے ۔

دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم عمران خان کے ہراہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی نعیم الحق اور عاطف خان بھی ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube