Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے جاسوسی کرنے پر 2 فوجی افسران کو سزائے موت

SAMAA | - Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی خفیہ اداروں کیلئے جاسوسی کرنے والے دو فوجی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کر دی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان اور حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اور سویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔ مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں جس پر تنیوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube