Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ملائیشیاء میں پھنسے پاکستانی قیدی وطن واپس،ائیرپورٹ پر رقت آمیز مناظر

SAMAA | - Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ملائیشیا میں پھنسے 320 قیدی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ مسافروں کے اہلخانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی دعائیں اور حکومتیں کوششیں رنگ لے آئیں۔ پی آئی اے...

ملائیشیا میں پھنسے 320 قیدی خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ مسافروں کے اہلخانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی دعائیں اور حکومتیں کوششیں رنگ لے آئیں۔ پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے 320 قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔

رات گئے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ دیار غیر سے وطن واپس پہنچنے والے اوران کے اہلخانہ حکومت کے شکر گزار دکھائی دئیے۔

وزیر ہوابازی غلام سرورخان اوروزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا کہ جب وزیراعظم کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ملائشیا میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں تو انہوں نے ہدایات دیں کہ فوری طور پر انہیں واپس لانے کا بندوبست کیا جائے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube