Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

شکارپور : شوہر نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بیوی کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: May 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایچ آئی وی سے متاثرہ بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حوالات میں۔ فوٹو : اے ایف پی

شکارپور کے نواحی گاؤں میں ایچ آئی وی کی مریضہ کو شوہر نے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سندھ میں چند ہفتوں کے دوران سیکڑوں افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ لاڑکانہ کے قریب پیش گاؤں میں پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی عمر 32 سال اور 4 بچوں کی ماں تھی، گزشتہ دنوں کئے گئے ٹیسٹ کے نتیجے میں ان میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی۔

شکار پور پولیس کے افسر روشن علی نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ملزم نے خاتون پر کسی دوسرے شخص سے تعلقات کا الزام لگا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندا ڈال کر گھر کے باہر درخت سے لٹکا دیا، ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔

شکار پور ڈسٹرکٹ پولیس چیف ساجد سدوزئی نے واقعے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق تقریباً 700 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی، جن میں اکثریت بچوں کی ہے، ماہرین نے انفیکشن کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان طویل عرصہ سے ایچ آئی وی سے کم متاثر ملکوں میں شامل تھا لیکن یہ بیماری خطرناک حد تک پھیل رہی ہے، خاص طور پر متاثرہ افراد میں منشیات کے عادی اور جسم فروشی کرنیوالے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 2017ء میں ایچ آئی وی سے متاثر نئے مریضوں کی تعداد 20 ہزار تھی جبکہ ایسے ایشیائی ممالک جہاں ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube