Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

کراچی پولیس کی کارروائی،5 مبینہ ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: May 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں پولیس نے دوعلیحدہ کارروائیوں میں 5 مبینہ ملزمان گرفتار کرلئے۔ 2 ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں اور 3 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

ایس ایس پی کورنگی علی رضا کےمطابق  کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے دوران پٹرولنگ2ملزم گرفتار کرلئے۔ گرفتار ملزم بلال اور دانش اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے2 پستول اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں لیاری گینگ وار کے3ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ایس ایچ او پاک کالونی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں زین، ذاکر اور فہیم عرف بونا شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور ایوان بم برآمد کرلئے گئے،گرفتار ملزم زین پولیس اہلکار کے قتل میں بھی نامزد ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube