Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

میرپورخاص، ہندوڈاکٹر کیخلاف ’توہین قرآن‘ کے الزام میں مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈاکٹر کو گرفتار کیا جا چکا ہے

سندھ کے ضلع میرپور خاص میں توہین قرآن کے الزام میں ایک ہندو ڈاکٹر کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مسجد کے پیش امام مولوی اسحاق نوری نے شکایت درج کرائی تھی جس کے نتیجے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پیش امام کا الزام تھا کہ ڈاکٹر نے قرآن مجید کے صفحات پھاڑ کر اس میں دوا بھر دی تھی۔

ڈاکٹر کےخلاف مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 295 اے اور 295 بی کے تحت درج کیا گیا۔ یہ دفعات ’’قرآن کریم کی بے حرمتی‘‘ اور ’’فحش عمل‘‘ کرنے پر لاگو ہوتی ہیں۔

ان دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزا تین ماہ یا عمر قید ہوتی ہے۔

ایس ایچ او زاہد حسین لغاری کے مطابق ڈاکٹر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ واقعے کے بعد سے علاقے میں بدامنی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube