ہوم   > Latest

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا، سیکیورٹی سخت

SAMAA | and - Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: May 27, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ﺍﻣﯿﺮﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ حضرت ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ حضرت علیؓ، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اور امت مسلمہ کے خلیفہ راشد چہارم تھے۔ انيس...

ﺍﻣﯿﺮﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ حضرت ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ کا یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے، جبکہ اس حوالے سے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

حضرت علیؓ، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے اور امت مسلمہ کے خلیفہ راشد چہارم تھے۔

انيس رمضان المبارک چاليس ہجري ميں مسجد کوفہ ميں حالت سجدہ ميں حضرت علیؓ کو تلوار سے وار کرکے زخمي کرديا گيا تھا۔

حضرت علیؓ دو روز تک بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے اور 21 رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔ آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہر نجف میں مرجع الخلائق ہے۔

جلوس اور سیکیورٹی

کراچی میں یوم علیؓ کے موقع پر نیو ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے اطراف راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے۔

یوم علیؓ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ شہر بھر میں 5 ہزار 572 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ جلوس کی سیکیورٹی پر 102 خواتین اور 340 سادہ لباس اہلکار تعینات ہوں گے۔

لاہور ميں بھی یوم یوم علیؓ کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ مبارک حویلی سے صبح 9 بجے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔ شہر بھر میں پانچ ہزار جبکہ مرکزی جلوس کے راستوں پر تین ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگي۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube