ہوم   >  پاکستان

ڈیڈ لائن ختم، پختونخوا میں پلاسٹک بیگز کیخلاف کارروائی کا آغاز

4 months ago

خيبرپختونخوا ميں پلاسٹک بيگز کے خلاف حکومتی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ پیر سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگا۔ صوبائی حکومت کے مطابق پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال پیر سے جرم تصور ہوگا۔ اس کے بنانے اور خرید وفروخت پر 50 ہزار سے 50 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور...




خيبرپختونخوا ميں پلاسٹک بيگز کے خلاف حکومتی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔ پیر سے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگا۔


صوبائی حکومت کے مطابق پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال پیر سے جرم تصور ہوگا۔ اس کے بنانے اور خرید وفروخت پر 50 ہزار سے 50 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور تین سال قید بھی ہوگی۔


وزیر اعلی محمود خان نے پابندی کو یقینی بنانے کے لئے پورے صوبے میں کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔۔


دوسری جانب تاجروں نے پلاسٹک کے متبادل کے طور پر تیار ہونے والے ’قابل تحلیل‘ شاپنگ بیگ کو مضر صحت میٹریل سے تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔


پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون سازی کی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں