ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا پنجاب کے مختلف اداروں کا دورہ

5 months ago

وزیراعظم عمران خان نے آج سرکاری اداروں، اسپتالوں، تھانوں ،اسکولوں، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے جائزے کیلئے اچانک دورے کئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم نے عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے...



وزیراعظم عمران خان نے آج سرکاری اداروں، اسپتالوں، تھانوں ،اسکولوں، پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے جائزے کیلئے اچانک دورے کئے۔


وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم نے عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ پر بھر پور اور براہ راست چیک رکھنے کیلئے اچانک دورے کئے۔وہ سرگودھا پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔


دورہ کے دوران وزیراعظم نے مریضوں کے ساتھ موجود تیمار داروں سے بات چیت کی اور ان سے صحت کی سہولیات کے معیار اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعظم نے اسپتال میں مریضوں کی زائد تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ان مریضوں میں قریبی علاقوں بھیرہ ،خوشاب،پنڈ دادن خان کے مریض شامل تھے۔انہوں نے سہولیات کو مزید وسعت دینے کیلئے تجاویز بھی لیں۔


وزیراعظم نے بچگانہ وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈ میں بچوں کی زائد تعداد اور سہولیات کے بارے میں استحصال کیا بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب کا بھی دورہ کیا۔


انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے مریضوں کی تعداد اور مریضوں سے صحت کا حال احوال دریافت کیا۔


عمران خان نے تلہ گنگ میں سٹی پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور عوامی شکایات کے حوالے سے ریکارڈ کا جائزہ لیا جبکہ اسٹاف سے کام کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں