ہوم   >  پاکستان

یوم علیؓ : کراچی پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا

4 months ago

فوٹو : آن لائن

يوم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر کراچی پوليس نے سيکيورٹی پلان ترتیب دے دیا، شہر بھر میں 5 ہزار 572 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

ملک بھر میں کل یوم علیؓ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اس موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 20 ایس پیز اور ایس ایس پیز، 45 ڈی ایس پیز سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر مامور ہوں گے جبکہ 4 ہزار 445 اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں دیں گے۔

شہر قائد میں جلوس کی سیکیورٹی پر 102 خواتین اور 340 سادہ لباس اہلکار بھی تعینات ہوں گے، اہلکار نشتر پارک اور جلوس کی گزرگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی سنبھالیں گے، سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوم علیؓ کا جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔

پولیس کی جانب سے جلوس کے روٹ کے ساتھ عوام کی سہولت کیلئے مرکزی شاہراہوں کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں