او جی ڈی سی ایل کے تین اعلیٰ افسران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

May 23, 2019

 

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے 3 اعلیٰ افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے۔

کرپشن کیخلاف نیب کی جنگ تیز ہوگئی، سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی بھی نشانے پر آگئی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ​کے 3 اعلیٰ افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت نے ایم ڈی زاہد میر، چیف فنانشل آفیسر ارتضٰی علی قریشی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالرؤف کے نام وزارت داخلہ نے​ نیب کی درخواست پر​​ ای سی ایل میں ڈالے، تینوں افسران پر اختیارات کے غلط استعمال اور غیرقانونی ٹھیکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر کو نون لیگ کے دور حکومت میں چیف فنانشل آفیسر تعینات کرکے ایم ڈی کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی، بعد میں ارتضٰی قریشی کو چیف فنانشل آفیسر بنادیا گیا تھا جبکہ ایم ڈی زاہد میر ساڑھے 4 سال سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات بھی لے رہے ہیں۔