Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

جناح سمیت کراچی کے تین بڑے اسپتال وفاقی حکومت کے سپرد

SAMAA | - Posted: May 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی حکومت نے کراچی کا جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی وفاق کو منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کنفیوژن کے بعد سپریم کورٹ نے 17 جنوری 2019 کو مذکورہ اسپتالوں کو سندھ حکومت کے بجائے وفاق کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا۔

منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب، اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال وفاقی حکومت کے تحت چلائے جائیں گے۔

کراچی کے تینوں بڑے اسپتالوں کے تمام انتظامی امور آج کے بعد منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن دیکھے گی اور تمام ملازمین سندھ حکومت کے بجائے وفاق کے ماتحت کام کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube