لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار

May 23, 2019

لاہور کے مختلف علاقوں رات گئے آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں اگلے 2 سے 3 روز تک ہلکی بارش کی خوشخبری سنائی ہے۔

شہر میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد گرمی کا زور کم ہوا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔